کھانا گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کی لڑائی کی وجہ بن گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 09, 2017 | 16:03 شام
نیو یارک (شفق ڈیسک) فرنچ فرائیز کی دلدادہ 34 سالہ ڈائنے کلے ٹن نے اپنے بوائے فرینڈ کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کر دیا۔ غیر ملکی ویب سائٹ دی سن کیمطابق خاتون کو اس وقت جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی جب اس نے اپنے بوائے فرینڈ کو چپس کھانے پر آگ بگولہ ہو کر اس پر چاقو سے حملہ کر دیا جسکے نتیجے میں سائمن ہل نامی شخص معمولی زخمی ہو گیا۔ خبر رساں ادارے کیمطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈائنے کلے ٹن اور اس کا بوائے فرینڈ سائمن ہل کھانا کھا رہے تھے کہ سائمن نے پاس پڑی ہوئیں تمام کی تمام فرنچ فرائیز چٹ کر لیں جس پر اس کی گرل فرینڈ غصے سے لال پیلی ہو گئی اور وہ کچ میں گئی وہاں سے چاقو اٹھایا اور سائمن پر حملہ کر دیا جسکے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہو گئے۔ اگلی صبح مسٹر ہل پر اس کی گرل فرینڈ پر پھر حملہ کر دیا اور اسکے ہاتھ کو زخمی کر دیا۔ کلے ٹن قبول کیا کہ اس نے اپنے بوائے فرینڈ پر حملہ کیا ہے جس پر اسے 26 ہفتوں تک جیل میں بھیج دیا گیا۔ پراسکیوٹر پروین اختر نے بتایا کہ مسٹر ہل نے کلے ٹن کی ساری چپس کھا لیں تھی جس پر اس نے غصہ سے ہل پر حملہ کر دیا۔ سائمن ہل نے کھانے کے دوران اپنی گرل فرینڈ کی تمام چپس کھالیں تھی جس پر وہ آگ بگولہ ہوگئی۔ پروین نے مزید کہا کہ انہوں نے کلے خاتون کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جب وہ کمرے سے باہر جا رہی تھی۔ اس نے دیکھا کہ خاتون نے کچن سے چاقو اٹھا اور ہل پر حملہ آور ہوگئی جسکے نتیجے میں مسڑ ہل زخمی ہوگئے۔