مشی گن یونیورسٹی مسلم طالبہ کو غیر مسلم طالبہ نے حفاظت میں لے لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 19, 2016 | 18:07 شام

نیویارک (شفق ڈیسک) امریکی ریاست انڈیانا کی مشی گن یونیورسٹی میں ہزاروں غیر مسلم طالبعلموں نے اپنے مسلم ساتھیوں کی حفاظت کا معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ تفصیلات کیمطابق مشی گن یونیورسٹی میں جب ایک مسلم طالبہ کو اس کے عقائد کی بنیاد پر خوفزدہ کیا گیا تو اسکے بعد سینکڑوں طالبعلم اپنے مسلم ساتھیوں کی حفاظت کیلئے اس جگہ جمع ہوئے جہاں وہ عشاء کی نماز ادا کر رہے تھے۔ یونیورسٹی کی مسلم سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے نماز عشاء ادا کرنیکا مقصد یہ بتانا تھا کہ انہیں مسلمان ہونے پر فخر ہے۔ اس موقع پر نماز

کی ادائیگی میں مصروف افراد کی حفاظت کیلئے سینکڑوں غیر مسلم طالبعلموں نے حفاظتی دیوار بنالی۔ مسلم ایسوسی ایشن کے صدر فرحان علی کا کہنا تھا کچھ مسلم طالبعلموں کو ڈر تھا کہ نماز کے دوران حملہ ہوسکتا ہے جس پر ہم نے مدد کیلئے اپیل کرنیکا فیصلہ کیا اور ہمارے غیر مسلم دوستوں نے تحفظ کیلئے ہمارے گرد ایک حصار بنایا۔ فرحان اختر کا کہنا تھا کہ انہیں اتنی بڑی تعداد میں طالبعلموں کے آنے کی توقع نہیں تھی اور انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے ایسے افراد کی تعداد میں کمی نہیں جو ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کے بعد سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کیخلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔