’’سائیلنس‘‘ نامی فلم کو بننے میں 25 سال لگ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 21:15 شام

 

نیویارک (شفق ڈیسک) فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز‘ یہ آئندہ ماہ 23 دسمبر کو ریلیز کی جائیگی۔ اس ڈائریکٹر کی آخری چھ میں سے پانچ فلمیں آسکر ایوارڈز میں بیسٹ مووی کیلئے نامزد ہوچکی ہیں مارٹین سکورسیسز ہولی وڈ کے معروف ڈائریکٹرز میں سے ایک ہیں جنکے کریڈٹ پر وولف آف وال سٹریٹ، ہیوگو، دی ڈیپارٹیڈ، گینگز آف نیویارک گڈ فیلاز، ریگنگ بل اور دی ایویٹر سمیت متعدد فلمیں ہیں مگر وہ جس کہانی کو فلمانا چاہتے تھے وہ بیس سال بعد آخر کار ریلیز کیلئے تیار ہوگئی ہے۔ جی ہاں ’’سائیلنس&lsq

uo;‘ نامی فلم کو بنانے کا خواب یہ ڈائریکٹر لگ بھگ تیس برسوں سے دیکھ رہے تھے اور اسکی تیاری 25 سال پہلے شروع ہوئی تھی۔ 17 ویں صدی کے زمانے پر مبنی اس فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے اور یہ آئندہ ماہ 23 دسمبر کو ریلیز کی جائیگی۔ ریلیز سے قبل ہی اسے آسکر ایوارڈز کیلئے مضبوط امیدوار مانا جارہا ہے جبکہ توقع کی جارہی ہے کہ یہ ہٹ ثابت ہوگی۔ اس فلم میں دو مسیحی پادریوں (اینڈریو گارفیلڈ اور ایڈم ڈرائیور) کو دکھایا گیا ہے جو جاپانی جنگل میں جاکر اپنے استاد (لیام نیسن) کو تلاش کرنے کا بیڑہ اٹھاتے ہیں ٹریلر میں انکی تلاش کی کوششوں اور جنگل میں تشدد اور دیگر مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم 1966 میں لکھے گئے ایک ناول پر مبنی ہے جس کی کہانی کو فلمی شکل دینے میں اس ڈائریکٹر نے اتنا عرصہ لگایا جبکہ شوٹنگ کا آغاز جنوری 2015 میں ہوا تھا۔ اس ڈائریکٹر کی آخری چھ میں سے پانچ فلمیں آسکر ایوارڈز میں بیسٹ مووی کیلئے نامزد ہوچکی ہیں۔