خواتین مردوں کو کیسے پرکھتی ہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 04, 2016 | 20:04 شام

نیویارک (شفق ڈیسک) اکثر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ خواتین پہلی ہی نظر میں ایسے مردوں کو پسند کرتی ہیں جو جسمانی طور پر وجیح ہونے کیساتھ مضبوط نظر آتے ہیں۔کچھ لوگ یہ بھی سوچتے ہیں کہ خواتین کی پہلی نظر مَردوں کے چہرے پر پڑتی ہے لیکن اب جدید تحقیق میں حیرا ن کن انکشاف ہوا ہے۔ ایک تحقیق میں جب 200 خواتین سے پوچھا گیا کہ وہ مَردوں کو دیکھتے ہی سب سے پہلے کس چیز پر نظر ڈالتی ہیں تو اکثریت نے بتایا کہ وہ نہ تو کپڑے دیکھتی ہیں۔ نہ ہی جسامت بلکہ ان کی سب سے پہلی نظر آنکھوں پر پڑتی ہے۔ آنکھوں کے بعد دوس

ری نظر مسکراہٹ پر جاتی ہے اور تیسرے نمبر پر ان کی نظر قد پر جاتی ہے۔ چوتھے نمبر پر خواتین ہاتھوں کو دیکھتی ہیں اور آخر میں ان کی نظر سٹائل کی طرف جاتی ہے۔ان سب چیزوں کیساتھ انکی خواہش ہوتی ہے کہ مرد پراعتماد نظر آئیں لہذا جب بھی کسی سے ملیں تو ان تمام چیزوں کو ذہن میں رکھیں۔