ٹرمپ کے بطور ویٹر کام کرنے کا چرچا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 21:40 شام

 

 

نیو یارک (شفق ڈیسک) اپنے بیانات اور نت نئی حرکات سے حیران پریشان کرنیوالے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور روپ سامنے بطور ویٹر ایک دن اپنے ہوٹل میں گزارا، ہر وہ کام کیا جو ہوٹل ملازمین کرتے ہیں، اس کی ویڈیو کچھ سال پہلے اوپرا ونفرے شو میں دکھائی گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دن میں کئی ذمے داریاں نبھائیں، ہوٹل پہنچے تو اپنے عملے کو بھی خوشگوار حیرت میں ڈال دیا، سب سے پہلے ہوٹل سے چیک آؤٹ کرنے والوں کا سامان گاڑی تک پہنچایا۔ انہوں نے ہوٹل میں قیام کرنیوالی ایک خا

تون کے کتے کو ٹہلایا، روم سروس کی تو روم ریسیڈینٹس کو بھی بتا دیا کہ یہ سنجیدہ روم سروس ہے۔ پھر باری آئی ہاؤس کیپنگ کی، انہوں نے بیڈ کی چادریں بھی ٹھیک کیں، فرش بھی صاف کیا، باتھ روم کو بھی چمکا دیا یعنی ایک دن میں ملازمین کی زندگی جی لی۔