وہ چیزیں جو بوڑھا کرتی ہیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 26, 2016 | 20:16 شام
واشنگٹن (شفق ڈیسک) جو آپ کھا رہے ہوتے ہیں آپ وہی ہوتے ہیں یہ کہاوت درست ہے۔ جتنی بری غذا آپ اپنے جسم کو دیں گے اتنے ہی بوڑھے آپ لگیں گے۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کونسی غذائیں آپ کیلئے صحیح نہیں اور آپکو جلدی بڑھاپے کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ سوڈا مشروبات مٹھاس سے بھرپور سوڈا مشروبات آپکے جسم سے پانی خشک کر دیتے ہیں۔ مٹھاس کی اتنی مقدار آپکی جلد کو دمکنے نہیں دیتی اور مردار ظاہر کرتی ہے۔ ایک تحقیق کیمطابق یہ آپکی جلد کو بڑھاپے کی طرف لے جارہے ہیں۔ آلو کے چپس اکثر اولیسٹرا سے بنائے جاتے ہیں جو جسم میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کو باہر نکال دیتے ہیں۔ ان اینٹی آکسیڈنٹس میں ایک کیروٹیناائڈ بھی ہوتا ہے جو وقت سے پہلے جلد کے خراب ہونے اور جلد کو کینسر سے بچاتا ہے۔ تلی ہوئی چیزیں جب تیل اور چکنائی اونچے درجہ حرارت پر دکھائی جاتی ہیں تو فری ریڈیکلز وجود میں آتے ہیں، جو بڑھاپا آنے کی وجوہات میں بہت اہم ہے۔ اینرجی ڈرنکس میں کیفین اور بڑی مقدار میں مٹھاس شامل ہوتی ہے جو بالخصوص بچوں کیلئے خطرناک ہے۔ یہ تیزابی بھی ہوتی ہے جو دانتوں کیلئے نقصان دہ ہے۔ نمکین کھانے سوڈیم ہمارے جسم سے پانی چوس لیتا ہے۔ جسم جواباً پانی کو برقرار رکھنے کیلئے خلیاتی حجم کو بڑھا لیتا ہیجس کی وجہ سے آپ کی جلدبڑھوں کی طرح دکھتی ہے۔