پروٹین سے بھرپور غذا دماغ کیلئے بہترین

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 10, 2016 | 16:26 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) طبی محققین نے دماغی امراض الزائمر اور ڈیمینشیا پر تحقیق کے بعد کہا کہ ایسے لوگ جو بڑھاپے کیطرف گامزن ہیں اور وہ پروٹین سے بھرپور غذا استعمال کرتے ہیں انکے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ اس سے انکا دماغ تندرست رہتا ہے۔ تفصیلات کیمطابق امریکی ریاست مینی سوٹا میں واقع الزائمر کے تحقیقی مرکز سے وابستہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ متوازن‘ صحت بخش اور مخصوص اجزاء پر مشتمل غذا جہاں جسمانی ضروریات کو پوری کرتی ہے وہیں یہ دماغی تندرستی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے ک

ہ پروٹین سے بھرپور غذا بشمول مچھلی‘ بغیر والا گوشت‘ پھلیاں‘ خشک میوہ جات‘ اناج‘ پھل اور سبزیاں دماغ اور دل کی بہتر صحت اور ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے اہم ہیں۔ طبی ماہرین نے ڈیمینشیا پر تحقیق کیلئے 672 رضاکاروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ایسے لوگ جنہوں نے بڑھتی عمر کیساتھ پروٹین سے بھرپور غذا استعمال کی انکی دماغی صحت بہت بہتر تھی۔