ٹرمپ کی بیٹی نے خود کو اور اپنا بزنس والد سے الگ کر لیا، وجہ بھی سامنے آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 26, 2016 | 19:10 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کے بعد اپنا بزنس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس والد سے الگ کر لئے۔ غیر ملکی میڈیا کیمطابق ایوانکا کثرت کیساتھ اپنے والد نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ نظر آرہی تھیں جسکے بعد تنقید ان پر بڑھ گئی تھی۔ علیحدگی کا یہ بیان ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ظاہر ہوا جس میں ایوانکا کی ٹیم نے کہا کہ اب یہ صرف ذاتی استعمال کیلئے ہو گا۔ (اس خبر یا مواد سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں!تمام خبریں اور مواد مروجہ ذرائع سے حاصل کیا گیا ہے)