لاپرواہی کی صورت یہ اشیا انتہائی نقصان دہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 17:51 شام

واشنگٹن (شفق ڈ یسک) ہماری روز مرہ کی زندگی میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جن کو خریدنے میں اور استعمال کرنے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے اور اس لاپرواہی کے سبب بعض اوقات یہ اشیاء انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ہمیں روز مرہ کے استعمال کی کن اشیاء کا دیکھ بھال کر انتخاب اور استعمال کرنا چاہیئے۔ پچکے ہوئے کین پر چھوٹے موٹے نشان ہونا کوئی بڑی بات نہیں لیکن اگر آپ اس پر بڑے نشانات پائیں تو ہوشیار ہو جائیں کیوں کہ اگر اس نشان کی گہرائی انگلی جتنی ہو تو ہو سکتا ہے بیکٹیریا نے

کین کے اندر موجود چیز کو خراب کر دیا ہو، بالخصوص جب وہ نشان کناروں پر ہوں۔ آپ کو پھولے ہوئے کین سے بھی اجتناب برتنا چاہیئے۔ میٹریس بے شک مہنگی چیز خریدتے وقت عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے لیکن میڑریس کے معاملے میں خیال کریں۔ میٹریس بیچنے والا ہو سکتا ہے آپ کو سستے اور نقصان دہ میٹریس دے کر فارغ کر دے، لیکن آپ ذرا سے پیسے بچانے کی خاطر کمر درد اور غیر معیاری نیند جیسے مسائل کو خود پر مسلط نہ ہونے دیں۔ وِٹامنز پرانی وٹامنز کی گولیاں کھانا نقصان دہ تو نہیں لیکن جیسے جیسے یہ پرانی ہوتی جاتی ہیں انکی طاقت ختم ہوتی جاتی ہے۔ وٹامنز کی شیشیوں پر ایکسپائر ڈیٹ ہونا لازمی نہیں لیکن پھر بھی کچھ کمپنیاں، یہ گولیاں کب تک بہترین ہیں اور کب تک قابل استعمال ہیں، پرنٹ کرتی ہیں، تاکہ آپ کو اندازہ ہو سکے آپ کو کیا ڈوزایج لینا ہے۔ مصالحہ جات تھمب رول کی طرح مصالحہ جات سال میں ایک بار بدلے جانے چاہیءں۔ آپ انہیں لمبا عرصہ رکھیں ان کا ذائقہ وہ نہیں ہوگا جو ہونا چاہیئے۔ اگر کوئی گارلک پاؤڈر کا جار چھ مہینے سے سودا سلف کی دکان میں پڑا ہے، آپ اس میں سے اتنا استعمال نہیں کرسکتے جتنا پوری قیمت میں ایک فریش جار میں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔