ڈونلڈ ٹرمپ کی ہوم الون 2 میں اداکاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 10, 2016 | 16:40 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ہوم الون 2 میں ایک مختصر کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم ہے تو پرانی لیکن امریکی صدر بنتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بے پناہ خوبیوں کے مالک ہیں۔ انکا شمار دنیا کے امیر ترین بزنس مینوں میں ہوتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کامیابیوں پر ایک کتاب لکھی تھی جسے بیسٹ سیلر بک ہونیکا اعزاز حاصل ہے۔ اسکے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شوبز میں بھی بے پناہ دلچسپی ہے۔ وہ نہ صرف ریسلنگ کے مقابلوں میں خ

صوصی انٹریاں دے چکے ہیں بلکہ کئی ٹی وی شوز میں بطور میزبان شرکت کر چکے ہیں۔ پاکستانی عوام کو شاید اس کا علم نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کئی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کے چھوٹے چھوٹے کرداروں میں بھی نظر آ چکے ہیں۔ ان میں ٹی وی ڈرامہ فریش پرنس آف بیل ایئر اور ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ہوم الون 2 بھی قابل ذکر ہیں۔ انیس سو بانوے میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ کی کامیڈی فلم ہوم الون 2 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مختصر کردار ادا کیا تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر فلم کا یہ کلپ تیزی سے وائرل ہو چکا ہے۔ اس فلم کے ایک سین میں بچہ کیون ہوٹل کی لابی میں داخل ہو کر ڈونلڈ ٹرمپ کو روکتا ہے اور ان سے پوچھتا کہ ہوٹل کا استقبالیہ کہاں ہے؟ اس موقع پر ٹرمپ اس بچے کی رہنمائی کرتے ہیں کہ استقبالیہ بائیں طرف ہے۔ اس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ چل پڑتے ہیں لیکن پیچھے مڑ کر بچے کو حیرت سے دیکھتے ہیں۔