نیا گرا فال قوس و قزح کے رنگوں میں نہا گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 03, 2016 | 20:21 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) امریکا اور کینیڈا کے درمیان میں واقع دنیا کی سب سے بڑی آبشار نیاگرا فال نے حسین رنگوں کی چادر اوڑھ لی ہے جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ کرسمس کے سلسلے میں شروع ہونے والے اس لائٹ شو میں نیا گرا فال سے گِرتا پانی ہر لمحے اپنا رنگ تبدیل کررہا ہے اوراندھیرے میں یہ نظارہ پورے شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا ہے۔ قو س و قزح کے رنگوں سے سجی نیا گرا فال کی اس کرسمس سجاوٹ پر کل چار ملین ڈالر لاگت آئی ہے جوہزاروں افراد کو تفریح فراہم کر رہی ہے۔ جدید سسٹم کی بدولت ب

جلی کا استعمال120000 واٹ سے کم ہو کر 58000 واٹ رہ گیا ہے جبکہ ایل ای ڈی روشنیاں پہلے سے 14فیصد زیادہ روشن بھی ہیں۔