میلانیا ٹرمپ 2 صدیوں میں امریکہ کی دوسری غیر ملکی خاتونِ اول ہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 10, 2016 | 17:01 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے امریکی صدر منتخب ہوتے ہی میلانیا پہلی خاتون اول تو بن گئی لیکن انہیں دو صدیوں بعد پہلی غیر امریکی خاتون اول کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔ امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا پیشے کے لحاظ سے سپر ماڈل رہ چکی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میلانیا ٹرمپ کو دو صدیوں بعد پہلی غیر امریکی خاتون اول کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔ یہی نہیں انہیں پہلی مرتبہ کسی امریکی صدر کی تیسری بیوی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز لوئسا ایڈمز کے پاس تھا، وہ امریکہ

کے چھٹے صدر جان کوئنسی ایڈمز کی اہلیہ تھیں، جان کوئنسی ایڈمز منصب صدارت پر 04 مارچ 1825ء تا 04 مارچ 1829ء تک فائز رہے، وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے پہلے صدر تھے۔ میلانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر کی انتخابی مہم میں کچھ خاص دلچسپی نہیں لی لیکن ٹرمپ کی 2005ء کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پہلی مرتبہ میلانیا ٹرمپ کا امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انہیں ٹرمپ کے الفاظ سے شدید دھچکا پہنچا تاہم ٹرمپ کے معافی مانگنے پر انہوں نے ٹرمپ کو معاف کر دیا ہے۔ میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خاوند نرم دل اور جنٹل مین انسان ہیں۔ میلانیا نے انٹرویو کے دوران کہا کہ میں جانتی ہوں کہ وہ خواتین کی عزت کرتے ہیں، لیکن وہ اپنا دفاع کر رہے ہیں کیوں کہ یہ سب جھوٹ ہے۔ یہ سکینڈل ہلیری کلنٹن کی ٹیم اور میڈیا نے ٹرمپ کی امیدواری کو نقصان پہنچانے کی خاطر کھڑا کیا ہے۔ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنی پہلی تقریر میں خاتون اول مشیل اوباما کی تقریر کے الفاظ استعمال کی۔ میلانیا ٹرمپ 26 اپریل 70ء کو سوشلسٹ فیڈرل ریپبلک یوگوسلاویہ، سلوانیہ میں پیدا ہوئیں، انھوں نے ابتدائی تعلیم آبائی علاقے سے ہی حاصل کی پیشے کے لحاظ سے میلانیا جیولری اور گھڑیوں کی ڈیزائنر ہونے کیساتھ ساتھ ماضی میں سپر ماڈل رہ چکی ہیں۔ میلانیا 2005ء میں ارب پتی امریکی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، جس سے ان کا ایک بیٹا بیرون ولیم ٹرمپ ہے۔