ڈونلڈ کی سابقہ اہلیہ نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کا سوچ لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 17, 2016 | 15:42 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) پاکستان میں تو سنتے تھے کہ لوگ اپنے عزیزوں کو اقتدار میں آنے کے بعد نوازتے ہیں اس بارے میں مختلف پاکستانی حکومتوں میں کئی بڑی بڑی مثالیں موجود ہیں جس کی وجہ سے کئی شخصیات کے قریبی عزیزوں نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے لیکن اب یہ مثال امریکہ میں بھی پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کیمطابق امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق اہلیہ ایوانا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی خواہشمند ہیں کہ انہیں جمہوریہ چیک میں امریکہ کا سفیر مقرر کیا جائے جو ایوانا کا آبائی وطن بھی ہے۔ امریکی اخبار نیویار

ک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے 67 سالہ ایوانا نے بتایا کہ وہ امریکہ کے نومنتخب صدر اور اپنے سابق شوہر سے چیک ریاست میں سفیر بنائے جانے کا مطالبہ کریں گی۔ انہوں نے ٹرمپ کے دس سالہ بیٹے بیرن کے ساتھ گہری ہمدردی کا بھی اظہار کیا جو وہائٹ ہاؤس میں اپنی والدہ نئی خاتون اول اور ٹرمپ کی تیسری اہلیہ ملانیا کیساتھ رہیں گے۔ ایوانا نے باور کرایا کہ وہ ملانیا کے نئے مقام سے کسی طور پر حاسد نہیں ہے۔ مجھے اپنے عہدے سے غرض ہے کوئی کہیں بھی رہے مجھے اس سے کوئی غرض نہیں ہے۔