نامعلوم افراد نے مسجد کو آگ لگا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 15, 2017 | 16:43 شام

 

واشنگٹن (شفق ڈیسک) امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے علاقے بیلری میں نامعلوم افراد نے مسجد کو آگ لگادی جسکے باعث عمارت کو بری طرح نقصان پہنچا، واقعے پر مسلم کمیونٹی کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کیمطابق نامعلوم افراد کی جانب سے مسجد کو آگ لگائی گئی جسکے بعد مسجد میں جاری سرگرمیوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے پولیس حکام نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے بیلری میں ہونیوالے اس واقعے پر مسلم کمیونٹی کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔ واقعے میں ایک شخص کی گر

فتاری عمل میں آئی ہیں جس پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس نفرت آمیز عمل میں یہی شخص ملوث ہیں تاہم آزاد ذرائع کے اس گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی ہیں۔