شمالی کوریا کے جارحانہ اقدامات۔ امریکہ نے بحری بیڑا بحرالکاہل بھیج دیا۔ جنگ کا خدشہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 11, 2017 | 08:29 صبح

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک): شمالی کوریا کی طرف سے امریکی دھمکیوں کے باوجود جوہری میزائلوں کے تجربے اور جوہری اسلحہ کی صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش ختم کرنے سے انکار کے بعد امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان براہ راست جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جو علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ کوریا کے دور مار ایٹمی میزائلوں اور جارحانہ رویے سے نمٹنے کے لئے تنہا کارروائی کر سکتا ہے۔ اب امریکی جنگی بحری بیڑے کی بحرالکاہل روانگی سے دونوں ممالک کے درمیان تصاد

م کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ عالمی برادری کو اسے روکنے اور علاقائی امن تباہ ہونے سے بچانے کی بھرپور کوشش کرنا ہو گی۔ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا پہلے ہی ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہیں۔ ان حالات میں ان دونوں ممالک میں بھی جنگ کی آگ بھڑک سکتی ہے جس سے عالمی امن تباہ ہو سکتا ہے۔