یا اللہ خیر : امریکہ کو شدید تباہی کا خطرہ لاحق ہو گیا ، ملک میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 13, 2017 | 05:54 صبح

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے بڑے ڈیموں میں شمار کیے جانے والے  اوروول  ڈیم کے ایمرجنسی سپل وے کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد ڈیم کے ٹوٹنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں قائم بلند ترین ڈیم کے ہنگامی سپل وے شدید متاثر ہوئے ہیں ۔جس سے اوروول جھیل سے آنے والے پانی کو قابو میں رکھنا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر زیریں

علاقوں میں رہنے والے افراد کو فوری طور پر وہاں سے نکل جانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق تقریباً 16 ہزار نفوس پر مشتمل اوروول کے علاقے سے لوگوں کو شمال کی طرف شیکو اور دیگر شہروں کی طرف جانے اور اس ضمن میں انہیں اپنے اپنے مقامی حکام کے احکامات کی پیروی کرنے کو کہا گیا ہے۔گزشتہ ہفتے غیر متوقع طور پر مرکزی سپل وے میں خرابی سے 200 فٹ لمبا اور 30 فٹ گہرا کٹاؤ پیدا ہوا جو رفتہ رفتہ بڑھتا گیا۔ انجینیئرز یہ سمجھنے سے قاصر تھے کہ یہ گڑھا بننے کی اصل وجہ کیا ہے، لیکن محکمہ آبی ذخائر کے ایک ترجمان کرس اورروک کا کہنا تھا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ مرکزی سپل ول خستہ ہو گیا تھا حالانکہ یہ پانی چھوڑنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے