یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکیج 2017 کے پہلے مرحلے کا آغاز۔ رعایت رمضان المبارک کے آخر تک جاری رہیگی۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 15, 2017 | 08:26 صبح

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):رمضان سے قبل منافع خور اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیتے ہیں۔ ان حالات میں یوٹیلٹی سٹور کا قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کردار ہمیشہ مناسب رہا ہے۔ اسکی طرف سے رمضان پیکیج کی کئی سال سے روایت چلی آ رہی ہے۔ رواں سال سات سو سے زائد اشیا پر رعایت دی گئی ہے۔ ایک سٹور پر اتنی اشیاءہوتی بھی ہیں یا نہیں بہرحال اعلان خوش کن ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز میں کرپشن اور ناقص اشیاءکی فروخت کے بھی چرچے ہیں۔ رمضان پیکیج کی آڑ میں سال بھر کے غیر معیاری سامان کی کلیئرنس سیل نہیں ہونی چاہئے۔

روزے داروں کی دعائیں معیاری سامان فراہم کرکے ہی لی جا سکتی ہیں۔ رمضان میں مہنگائی کے تدارک کیلئے بھی مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو ابھی سے اقدامات کرنا ہو ں گے۔