ہم ہیں پاکستانی: 10 سالہ بچے نے منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 12, 2016 | 05:45 صبح

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کے 10 سالہ طالبعلم عزیرعبداللہ نے مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کے امتحان میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

کراچی کے 10 سالہ عزیر عبداللہ نے 9 ماہ کے اندر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔واضح رہے کہ ابتک اس عمر میں اب تک دنیا کے کسی طالبعلم نے اس امتحان میں کامیابی حاصل نہیں کی۔

عزیر عبداللہ نے مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ،مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ سلوشن ایسوسی ایٹ ،مائیکرو سافٹ اسپیشلسٹ،مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ سلوشن ڈیویلپر،مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ سلوشن ایکسپرٹ، کلاؤڈ پلیٹ فارم اور انفرا سٹرکچر کے سرٹیفیکیٹس حاصل کیے۔