اطلاق62/63 صرف سیاستدان تک ہی کیوں؟؟عدلیہ اور فوج اس سے ماورا کیوں۔ ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری برس پڑی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 22, 2017 | 19:12 شام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے سیاستدانوں کے علاوہ پاک فوج اور عدلیہ پر بھی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے اطلاق کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی نیوز ون کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سیاستدان تو اس ملک میں ایسی چیز ہے جسے آپ ہر وقت ملزم ٹھہرا سکتے ہیں اور ان پر آرٹیکل 62 اور 63 بھی لاگوہوتے ہیں اور ان کا میڈیا اور پارلیمنٹ میں بھی ٹرائل ہوتا ہے لیکن باقی لوگوں کے ٹرائل بھی اندر ہی اندر ہوجاتے ہیں اور ان کا کسی کو بھی پتا نہیں چلتا اور نہ ہی

رپورٹ باہر آتی ہے۔ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جن کا اپنا 62،63 ٹھیک نہیں ہوتا لیکن یہ آرٹیکل ہم پر لگوانے بیٹھے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ آرٹیکل صرف سیاستدانوں کیلئے نہیں ہونا چاہیے اس ملک میں باقی بھی مخلوق ہے جو ملک کو سیاستدانوں سے زیادہ چلا رہے ہیں ، کیا اچھے برے لوگ فوج، عدلیہ اور میڈیا میں نہیں ہیں؟ سب پر آرٹیکل 62 اور 63 لاگو کیا جانا چاہیے۔