ویلنٹائن ڈے : اسلام آباد میں پھول اور سرخ غبارے فروخت کرنے والو ں کے خلاف کریک ڈائون

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 14, 2017 | 18:37 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ) وفاقی دارالحکومت میں ویلنٹائن ڈے پر پھول اور سرخ غبارے بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کیا گیا۔  اسلام آباد ہائیکورٹ نے ویلنٹائن ڈے پر کسی قسم کی اشاعت پر پابندی لگائی تھی۔جس کے بعدپولیس حکام نے وفاقی دارالحکومت میں دکانوں اور سڑکوںپر ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے پھول اور سرخ غبارے فروخت کرنے والوں کو فوری گرفتار کر نے کا حکم دیا تھا۔ جس پر عملدرآمد کیلئے پولیس کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں ان ایکشن رہیں۔سنجیدہ حلقوں نے لاہور سانحہ کے بعد پھو بیچنے اور خریدنے کے عمل کو شرمناک

قرار دیا ہے۔