وائس چانسلر تقرری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 07, 2016 | 04:52 صبح
لاہور(مانیٹرنگ)عدالت نے 13 یونیورسٹیوں کے قوانین میں ترامیم غیر آئینی قراردیتے ہوئے کالعدم قراردیدیا عدالتی فیصلے کے بعد وائس چانسلرز کی تقرریوں کا اختیار ایچ ای سی کو دیدیا گیا 13 یونیورسٹیوں کے قوانین میں ترامیم غیر آئینی قرار دیکرہر پبلک سیکٹر یونیورسٹی میں وی سی کی تعیناتی کا اختیار بھی کالعدم قراردیدیا ہے
عدالتی فیصلے کے مطابق قائمقام وائس چانسلر ز کو کام کرنیوالوں کو فوری عہدوں سے ہٹایا جائے جبکہ پہلے سے موجود وائس چانسلرز کو توسیع دینا غیر قانونی ہے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں میں سینئر ترین پروفیسرز کو قائم مقام وی سی تعینات کیا جائے فیصلے کا اطلاع لاہور کی 5 بڑی یونیورسٹیوں پر ہوگا جن میں پنجاب یونیورسٹی لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی آف لاہور جی سی اور یو ای ٹی بھی شامل ہیں۔