پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ وی سی پنجاب یونیوسٹی ہونگے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 01, 2016 | 07:36 صبح
لاہور (مانیٹرنگ) لاہور ہائی کورٹ نے شہری کی درخواست پر پنجاب یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر مجاہد کامران سمیت دیگر چار سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو فی الفور عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے اگلے 7روز میں نئے وائس چانسلرز مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔دیگر یونیورسٹیوں میں نوازشریف یونیورسٹی اور سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلرز بھی شامل ہیں۔ مجاہد کامران کے خلاف شہری اورنگزیب نے تین بار ایکسٹینشن اور دیگر الزامات پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا جہاں آج عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد انتظامہ کو ہدایت کر دی ہے کہ قائم مقام وائس چانسلر کو فی الفور عہدے سے ہٹایا جائے ۔
عدالتی فیصلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سینئر ترین پروفیسرز کو وائس چانسلر بنایا جائے اور وائس چانسلر ز کے عہدوں پر تعیناتیوں کیلئے7روز میں اشتہار دیکر بھرتیاں کی جائیں ۔سنیارٹی کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ وی سی پنجاب یونیوسٹی ہونگے،ان کا تعلق کیمیکل انجیرنگ سے ہے ۔