ان بابوں کا متبادل نہیں،وائس چانسلرز کی تقرری،پنجاب حکومت نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 17, 2016 | 13:52 شام

لاہور(مانیٹرنگ)پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں سے قائم مقام وائس چانسلرز کو عہدوں سے ہٹانے کے فیصلہ پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر جاوید سمیع نے سعد رسول ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے صوبے کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات قائم مقام وائس چانسلرز کو عہدوں سے ہٹانے اور سات دن میں سینئر پروفیسرز کو بطور قائم مقام وائس چانسل

ر تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔

درخواست گزار کے مطابق تین ہفتے گزرنے کے باوجود ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا لہذا سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

دوسری طرف سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی وساطت سے انٹراکورٹ اپیل کے ذریعے قائم مقام وائس چانسلرز کو عہدوں سے ہٹانے کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے، حکومتی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تعیناتی ہائر ایجوکیشن کمیشن کا نہیں بلکہ صوبائی حکومت کا اختیار ہے،اس حوالے سے ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم کیا جائے۔