ویلنٹائن ڈے پر شہری لاہور کی سڑک پر سرعام شرمناک ترین چیز بیچتا رنگے ہاتھوں پکڑاگیا۔پولیس کی واردات
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہرسال 14فروری کو دنیا بھر میں اور کسی حدتک پاکستان میں بھی ویلنٹائن ڈے منایا جاتاہے لیکن اسی دن لاہور پولیس نے ایک شخص کوسرراہ ایسی شرمناک ترین چیز بیچتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا کہ اہلکار بھی دنگ رہ گئے ، ملزم کو گرفتار کرکے مال مقدمہ ضبط کرلیاگیااور لاہور کے تھانہ لٹن روڈ میں مقدمہ بھی درج کرلیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں موقف اپنایاگیاکہ مخبر نے پولیس کی ٹیم کو اطلاع دی کہ چوبرجی چوک میں نجی بینک کے سامنے کھڑے ہو کر ایک شخص جنسی لطف کیلئے استعمال ہونیوالے کھلونے بیچ رہا ہے اور اگر جلد ازجلد کارروائی کی جائے تو اسے پکڑا جاسکتاہے جس پر پولیس ٹیم نے فوری ریڈکرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑلیااور بالغوں کے 31کھلونے بھی برآمد کرلیے ، ان کھلونوں کیساتھ بیٹریاں بھی موجود تھیں جواُنہیں تھرتھرانے میں مدد دیتی تھیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق سمن آباد کے عرفان الحق کے پاس موجود یہ مصنوعی عضودورنگوں میں موجود تھے اور فحش اشیاء کی نمائش و فروخت کے الزام کے تحت مقدمہ نمبر 108/17تھانہ لٹن روڈ میں درج کرکے مزید تفتیش انوسٹی گیشن سیل کے سپرد کردی گئی۔ اور اس کے خلاف مزید کا کارروائی بھی جاری ہے۔