بجلی۔۔۔پاکستان اورونزویلا میں مماثلت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 21, 2016 | 02:09 صبح

لندن(بی بی سی)لاطینی امریکہ کے ملک وینزویلا میں بدھ کے روز پارلیمان کے ایک اجلاس میں اس وقت بجلی چلی گئی جب ایوان تونائی کے معاملے پر ایک قانون پر بحث کر رہا تھا۔

اطلاعات کے مطابق حکومت حامی قانون ساز رامون لوبو صدر نکولس مادورو کی تونائی کے حوالے سے پالیسی کا دفاع کر رہے تھے جب پارلیمنٹ کی عمارت میں بجلی چلی گئی۔

حزبِ اختلاف کے رکنِ پارلیمان لوئس فلوریڈو نے ٹوئٹر پر کہا کہ ملک کی حقیقت ان کے منہ پر ماری گئی ہے۔

بجلی جانے کے بعد اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا۔ وینزویلا میں

تونائی کا شدید بحران ہے اور اکثر بجلی کی قلت رہتی ہے۔