میں گوشت کا ٹکڑا نہیں جیتی جاگتی انسان ہوں، خوبصورت ترین اداکارہ فلمسازوں کے ناجائز مطالبات پر پھٹ پڑی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 03, 2017 | 18:10 شام

ممبئی (ویب ڈیسک) جنوبی بھارتی فلموں کی اداکارہ ورالكشمی سرتھكمار نے فلمی دنیا میں جنسی تشدد کا موضوع ٹوئٹر پر چھیڑا ہے۔

'نيڈز ٹو بی سیڈ' یعنی 'کہنا ضروری ہے' کے عنوان سے لکھے اپنے کے تبصرے میں تامل فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ نے 'کاسٹنگ کاؤچ' کے بارے میں بیان کیا ہے۔انھوں نے حال ہی میں ایک بڑے ٹی وی چینل کے پروگرامنگ ہیڈ کے ساتھ ہوئی اپنی ملاقات کے بارے میں لکھا ہے۔آدھے گھنٹے کی میٹنگ کے آخر میں انھوں

نے مجھ سے کہا، 'تو، ہم باہر کب مل سکتے ہیں؟' میں نے جواب دیا، 'کسی اور کام کے لیے؟' انھوں نے کہا، 'نہیں .... کسی اور چیز کے لیے۔یہ پوسٹ وائرل ہو گئی اور کئی ہزار لوگوں نے اسے سوشل میڈیا پر پسند کیا۔ ورالكشمی نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔انھوں نے لکھا کہ 'میں نے اس انڈسٹری میں اس لیے نہیں آئی کہ میرے ساتھ گوشت کے ایک ٹکڑے جیسا سلوک ہو۔ورالكشمی نے بی بی سی ٹرینڈنگ کو بتایا کہ 'فلم انڈسٹری میں خواتین کاسٹنگ کاؤچ کو تقدیر سمجھ کر قبول کر چکی ہیں۔.'

وہ کہتی ہیں: 'لیکن میں اور دیگر اداکارائیں اس انڈسٹری میں اس لیے آئیں کیونکہ ہم اداکاری کے بارے میں پرجوش تھے۔ میں نہیں سمجھتی اگر اداکاری کے بارے میں آپ پرجوش ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو کسی کے ساتھ سونا پڑے گا۔تاہم انھوں نے اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی، لیکن اتنا ضرور کہا کہ یہ واقعہ نمک کے پہاڑ کی ایک چٹکی بھر ہی ہے۔اورالكشمی ایک مہم بھی چلا رہی ہیں اور آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن پر شعور کی آگہی کے لیے چنیئی میں ایک ریلی منعقد کرنے جا رہی ہیں