ویرات کوہلی اور انوشکا کے بارے میں بڑی خبر آ گئی
ممبئی: (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما جلد ہی منگنی کرنے والے ہیں۔ منگنی کی یہ خاص تقریب اتراکھنڈ میں ہوگی۔ اطلاعات ہیں کہ اس تقریب میں بالی وڈ سپر سٹار امیتابھ بچن سمیت کئی معروف ہستیاں شامل ہونگی۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہریش راوت بھی یکم جنوری کو یہاں پہنچیں گے۔ خبریں ہیں کہ ویرات اور انوشکا کی منگنی کی رسم نئے سال میں ہوگی۔ دونوں کے قریبی لوگوں نے بتایا ہے کہ ویرات اور انوشکا نئے سال کے پہلے دن اپنی دوستی کو نیا نام دینے جا رہے ہیں۔ اپنے مداحوں کو زبردست تحفہ دیتے ہوئے کوہلی اور انوشکا منگنی کریں گے۔ دونوں کے درمیان منگنی کیلئے رضامندی ہو چکی ہے۔ یہ منگنی یکم جنوری کو اتراکھنڈ میں نریندرنگر کے ہوٹل آنندا میں ہو گی۔ شادی میں شرکت کرنے بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن سمیت کئی نامور ہستیاں پہنچ چکی ہیں۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ان دنوں اتراکھنڈ میں ہی ہیں اور یہاں چھٹیاں منا رہے ہیں۔