بحرین حکومت نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 21, 2016 | 18:38 شام
مناما(مانیٹرنگ)بحرین حکومت نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا، سنگل انٹری ویزا کے لئے مدت قیام 15یوم، جب کہ ملٹیپل ویزا کے لئے 90 یوم ہوگی۔
بحرین کی وزارت داخلہ کے شعبہ پاسپورٹ اور امیگریشن شیخ رشید بن خلیفہ الخلیفہ کے بیان کے مطابق نئی ویزا پالیسی کے تحت سنگل انٹری ویزا کے لئے بحرین میں مدت قیام صرف15 ہوگی، جب کہ ملٹیپل ویزہ 90 دن تک کا دیا جائے گا، تاہم امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آئرلینڈ کے شہری پانچ سال تک کی مدت قیام کا ملٹی پل ویزا لے سکیں گے۔
بحرین میں ویزا پالیسی کو مرحلہ وار تبدیل کیا جا رہا ہے مذکورہ اعلان چوتھے مرحلے میں کیا گیا ہے۔