کینگروز کی طرف سے شاہینوں کے لیے خصوصی پکنک کا اہتمام

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 03, 2016 | 22:17 شام

کینز(مانیٹرنگ ڈیسک): آسٹریلیا کے دورے پر گئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بڑے مقابلے سے قبل تروتازہ رہنے کے لیے  پریکٹس کے بجائے سیر و تفریح کی، میزبان ٹیم کی جانب سے مہمان کھلاڑیوں کے لیے خصوصی پکنک کا اہتمام کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق دورہ آسٹریلیا  میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج پریکٹس کرنے کے بجائے خوب سیر وتفریح کی، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عالمی چیمیئن سے مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تروتازہ کیا اور خوب تفریح کی۔آسٹریلیا کے شہر کینز میں موجود ٹیم کا آج پریکٹس سیشن شیڈول نہیں تھا تو آسٹریلوی بورڈ نے میزبانی کا ا حق اداکردیا۔ کھلاڑیوں کو کروس کے زریعے تاریخ مقام بیریر ریف کا دورہ کرایا۔گریٹ بیریر ریف کاشمار دنیا کے عجوبے میں ہوتا ہے۔۔ یہاں کی خوبصورتی سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔ کھلاڑی بھی تاریخی مقام سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ تصاویر بنوائیں اور یاد گار لمحے کو پرجوش بنایا۔خیال رہے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیوں کے مابین سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ 15 دسمبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں ہوگا تاہم سیریز کا آخری میچ سڈنی میں 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔