معروف پاکستانی ٹی وی اینکر دنیا کی رنگینیاں اور مصروفیات چھوڑ کر ایسی جگہ پہنچ گئے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 03, 2017 | 05:02 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) ایک پاکستانی ٹی وی چینل پر بطور میزبان کام کرنے والے وقار ذکاء نے نیا سال جنگ زدہ ملک شام کے شہر حلب کے شہریوں کے ساتھ منایا۔ وقار ذکاءکراچی سے شام تک کے سفر کے دوران اپنے فیس بک پیج پر اپنے فینز کو ساری تفصیلات سے آگاہ کرتے رہے۔ شام پہنچنے پر انہوں نے ان افراد کے ساتھ بننے والی اپنی ویڈیوز شیئر کیں، جن کو انہوں نے امداد فراہم کی۔

وقار ذکاء نے پاکستانی شہریوں کی جانب سے دی جانے والی امداد کو کئی شامی شہریوں میں تقسیم کیا۔ انہوں ن

ے کچھ افراد کو کپڑے دیے اور کچھ کو پیسے۔ ان کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ایک شامی ڈاکٹر کو شام دور ترک قصبے کلس میں اپنے ایک ایجنٹ کی مدد سے گھر بھی دلایا۔

 

 وقار ذکاء نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا،’’ان تمام افراد کا شکریہ، جنہوں نے مجھے شامی باشندوں کی مدد کرنے کے لیے عطیات دیے۔ یہ آپ سب کی مدد کا نتیجہ ہے کہ اب اس بے گھر شامی ڈاکٹر کو گھر مل گیا ہے۔‘‘ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وقار ذکاء اس شامی ڈاکٹر کے اہل خانہ کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے ہیں۔ اس ویڈیو میں یہ ڈاکٹر بتا رہا ہے کہ کیسے اس کا گھر تباہ ہو گیا تھا۔

وقار ذکاء نے اپنی ویڈیو ایک شامی خاتون اسراء کو بھی دکھایا، جو بدستور حلب میں رہ رہی ہیں۔ اس ویڈیو پر وقار ذکاء نے لکھا، ’’اسراء کے خاندان سے ملیے۔ یہ بیس برس کی ہے اور اس کے دو بچے ہیں۔ اسراء کا شوہر شامی تنازعے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ اب اسراء ہی اپنے بچوں اور اپنی چھوٹی بہن کا سہارا ہے۔‘‘ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وقار ذکاء اسراء کو پیسے دے رہے ہیں۔‘‘

ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے شامی شہری امداد ملنے کے بعد پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے وقار ذکاء کی ویڈیوز پر اپنے تاثرات لکھے۔

وقار ذکاء نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اب وہ کشمیر اور بلوچستان بھی جائیں گے اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے فینز کو وہاں کے حالات سے آگاہ کریں گے۔