سمپل مرد خواتین کی پسند

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 25, 2016 | 17:02 شام

 

وارسا (شفق ڈیسک) خواتین میں جسم پر ٹیٹو بنوانے کا رجحان مردوں کی نسبت زیادہ پایا جاتا ہے تاہم بعض مرد بھی انکے بہت شوقین واقع ہوئے ہیں۔ اب ایسے مردوں کو ماہرین نے ایک بری خبر سنا دی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے نئے تحقیقاتی سروے میں بتایا ہے کہ جن مردوں کے جسم پر ٹیٹو ہوں انہیں خواتین پسند نہیں کرتیں۔ پولینڈ کے ماہرین نے اس سروے میں 2500 مرد و خواتین کو کچھ مردوں کی تصاویر دکھائیں جن میں بعض کے جسم پر ٹیٹو تھے جبکہ بعض کے نہیں تھے۔ ماہرین نے ان مرد و خواتین سے ان تصاویر میں موجود م

ردوں کے متعلق ان کی پسندیدگی کے بارے میں سوالات کئے۔ سروے کے نتائج میں معلوم ہوا کہ زیادہ تر مردوں نے ان مردوں کو پسند کیا جنکے جسم پر ٹیٹو تھے جبکہ بیشتر خواتین نے اس کے برعکس ان مردوں کو پسند کیا جن کے جسم پر ٹیٹو نہیں تھے۔ مردوں کے جسم پر ٹیٹوز کی موجودگی ان کے صحت مند ہونے کی غمازی کرتی ہے۔ ایک عام سائنسی دریافت یہ بھی ہے کہ ٹیٹو والے مرد غلبے کی خواہش رکھنے والے اور جارح مزاج ہوتے ہیں اور ان میں مردانگی بھی زیادہ ہوتی ہے۔ مردوں میں مردانگی کی شرح کا تعین جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون کرتے ہیں۔ اس سے قبل ایک تحقیق میں ثابت ہو چکا ہے کہ جس مرد میں ٹیسٹاسٹرون ہارمونز کی مقدار زیادہ ہو وہ زیادہ معاشقے کرتے ہیں اور یہی ٹیسٹاسٹرون کی زیادتی کا منفی پہلو ہے جسے خواتین پسند نہیں کرتیں، کیونکہ ایسے مرد بے وفائی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف نیو میکسیکو کے سائنسدانوں کی ایک سابق تحقیق میں بھی ثابت ہو چکا ہے کہ جن مردوں میں ٹیسٹاسٹرون کی مقدار کم ہو وہ اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے ثابت قدم پائے جاتے ہیں۔