جیل سے باہر آنے کیلئے وسیم اختر کی نئی ڈرامہ بازی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 22, 2016 | 09:09 صبح

 

 کراچی(مانیٹرنگ) سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار اور پی ایس پی رہنما مصطفیٰ کمال کے بعد ناظم کراچی وسیم اختر نے بھی بانی ایم کیو ایم کو ملک کا غدار قرار دے دیا ہے۔

 وسیم اختر کی دستخط شدہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق 12 مئی سے قبل بانی ایم کیو ایم نے حکومتی اداروں کے خلاف تقریر کی اور اس حوالے سے نائن زیرو پر بہت اجلاس ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 12 مئی سے قبل الرٹ جاری کر دیا تھا اور اس وقت سیکی

ورٹی امور کا انچارج میں تھا اور کراچی میں پیش آنے والے سانحے پر افسوس ہے۔ انہوں نے سانحہ 12 مئی کے حوالے سے پولیس کو اختیارات نہ دینے سے متلعق پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے گریز کیا۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں وسیم اختر نے بانی ایم کیو ایم کو ملک کا غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہا کہ 22 اگست کو پاکستان مخالف تقریر کے بعد بانی ایم کیو ایم کی ’را‘ کے ساتھ روابط کے حوالے سے تشویش ہوئی