وسیم اکرم پر ہاتھ ہولا رکھا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 27, 2017 | 07:30 صبح

لاہور (نواءے وقت سپورٹس ڈیسک) جسٹس (ر) ملک عبدالقیوم نے کہا ہے کہ کرکٹ میں فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کے دوران وسیم اکرم کو شک کا فائدہ دیا جبکہ انضمام کے خلاف فکسنگ کے ثبوت نہیں ملے، سلیم ملک اور عطا الرحمان کے خلاف پکے ثبوت تھے اس لیے انہیں ذمہ دار قرار دیا، رپورٹ میں کہا تھا فکسرز کو بورڈ میں جگہ نہ دی جائے۔

جسٹس (ر) عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ س

لیم ملک اور عطا الرحمان کیخلاف پکے ثبوت تھے اس لیے انہیں فکسنگ کا ذمہ دار قرار دیا۔ عطا الرحمان کی بات پر بھروسہ نہیں تھا ، اس نے کمیشن کے سامنے جھوٹ بولے اور بار بار بیانات بدلتا رہا۔ انضمام الحق بڑا کھلاڑی تھا لیکن اس کیخلاف فکسنگ کا ثبوت نہیں ملا، وسیم اکرم کا بڑا نام تھا اس لیے ہلکا ہاتھ رکھا ، اس کیخلاف کارروائی کیلئے پکے ثبوت درکار تھے لیکن ثبوت نہیں ملے جس کی وجہ سے اسے شک کا فائدہ دے کر چھوڑنا پڑا۔ آفیشلز کے بغیر فکسنگ ہو ہی نہیں سکتی، میچ فکسنگ پکڑی جانی آسان جبکہ سپاٹ فکسنگ پکڑنا بہت مشکل ہے اس لیے کھلاڑیوں پر کڑی نگرانی رکھنے کی ضرورت ہے۔ سابق کرکٹر عطا الرحمان نے کہا کہ فکسنگ نہیں کی تھی بلکہ ایک بڑے کھلاڑی کو بچانے کیلئے انہیں قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ اگر فکسنگ کی ہوتی تو 20 سال تک نوکری کرکے قرض لے کر گھر نہ بنانا پڑتا، انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان سے غلطی ہوئی جس پر انہوں نے قوم سے معافی بھی مانگی۔ عطا الرحمان نے فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کردیا۔ جن لوگوں نے حرام کھایا ہے وہ بھی بھگتیں گے اور ان کی اولادیں بھی بھگتیں گی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اکثربکیز کی سیاسی شخصیات کے ساتھ تصویریں موجود ہیں،جتنا بڑا دھندا ہوگا اسے اتنی ہی بڑی سپورٹ بھی حاصل ہوگی۔ ملکی ادارے مردہ ہو چکے ہیں اور ان سب کے پیچھے گندے چہرے کام کر رہے ہیں۔لوگ پیسے کمانے کا ناجائز ذریعہ اختیار کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بڑے بڑے بْکیوں اور جواریوں کے نام سامنے آئے ہیں ، کرکٹ فکسنگ سے اربوں کمانے والے 10 بڑے کھلاڑیوں پر ہاتھ ڈالنا وزارت داخلہ کیلئے چیلنج بن گیا، لاہور فکسرز کا ہیڈ کوارٹر بن گیا، چھوٹے شہروں میں جوا لگانے والوں کا نیٹ ورک موجود ہے ۔شمشاد اور ریاض فکسنگ کے استاد ہیں، بکی بن کر گھوڑوں کا مالشی ارب پتی ہوگیا۔ میاں اعجاز حکمران جماعت کی الیکشن مہم چلاتا رہا، خواجہ عاطف پنجاب پولیس سے گہرے مراسم کا حامل ہے۔