طوفانی بارش‘ لینڈ سلائیڈنگ‘ 127 افراد ہلاک‘ 400 سے زائد زخمی‘ 200 لاپتہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 02, 2017 | 06:37 صبح

بگوٹا (مانیٹرنگ رپورٹ) کولمبیا کے جنوب مشرقی صوبے یوتومیو میں لینڈ سلائیڈنگ سے 127 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی،200 لاپتہ ہو گئے۔ طوفانی بارش سے متعدد دریا بپھر گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ‘ بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ تقریباً ایک لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ڈیزاسٹر رسپونس ٹیم کے سربراہ کارلوس نے کہا یہ بڑی گھمبیر صورتحال ہے۔ سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔ ادھر انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں لہسن کی فصل کاشت کرنے والے 11 کسان مٹی کے تودے تلے دب گئے۔ صدر یوان مین

یول سانتوز نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور کہا کہ ملک میں ایمرجنسی کے پیش نظر فوج تعینات کر دی گئی ہے۔ نیشنل فائر سروسز کا کہنا ہے کہ کم از کم 190 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ علاقے کے گورنر سوریل آریکو نے کولمبین میڈیا کو بتایا ہے کہ آس پاس کے علاقے تباہ ہو چکے ہیں۔