بادل گرجے گا یا گرمی برسے گی ؟ محکمہ موسمیات نے عوام کو خبر دار کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 15, 2017 | 06:11 صبح

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)بادل گرجے گا یا گرمی برسے گی ؟ محکمہ موسمیات نے عوام کو خبر دار کر دیا ,محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آج ہفتہ سے منگل کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم سکھر، سبی، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، ڈی جی خان ڈویڑن میں شدید گرمی پڑنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ ، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔ گذشتہ روز پولن کی تعداد 1108 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔