آنے والے دنوں میں موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی حیران کن پیش گوئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 08, 2017 | 09:25 صبح

 
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) بالائی علاقوں میں پھر آسمان سے برف کے گالے گرنے لگے۔ ہنزہ ،ب ابو سر ٹاپ، بٹو گاہ ٹاپ اور نیاٹ ویلی میں برف باری نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پنجاب کے بیشترعلاقوں میں ہلکی بارش اور رم جھم نے موسم کا مزاج بدل دیا۔لاہور اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابرا?لود جبکہ ہلکی سردی بھی
رنگ دکھانے لگی۔ فیصل آباد میں بھی بادلوں اور سورج میں آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگ

ھ میں بوندا باندی نے موسم کی رنگینی بڑھا دی۔موسم کی خبر دینے والوں نے بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختوخوا، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ڑوب، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویڑن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔