موسم کی صورت حال، محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 29, 2017 | 11:15 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جب کہ مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویڑن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راول پنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جب کہ مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھ

نٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ،ہزارہ، پشاور ڈویڑن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے پاراچنار میں 12ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ سب سے زیادہ برف باری مالم جبہ کے علاقے میں05 انچ ریکارڈ کی گئی۔سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورکہیں کہیں ابر آلود رہنے، جب کہ مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویڑن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔