ٹرمپ کی گھٹی میں مسلم دشمنی شامل،ویب سائٹ پر پھر زہر اگلنے لگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 11, 2016 | 09:34 صبح



نیو یارک (مانیٹرنگ ) امریکی صدر منتخب ہونے کے فوری بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا اور مسلمان مخالف بیانات کو ایک مرتبہ پھر اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی آفیشل ویب سائٹ پر مسلمانوں پر مکمل پابندی کی تجویز کے حوالے سے بیان کو دوباہ پوسٹ کر دیا گیا ہے ، یہ بیان ایک رو ز پہلے ہی ویب سائٹ سے ہٹایا گیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ویب سائٹ پر یہ بیان امریکی صدارتی انتخابات سے ایک روز پہلے تک پوسٹ تھا جسے ووٹنگ والے روز ہٹایا گیا تھا تاہم اب دوبارہ اس بیان کو ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے سال دسمبر میں سوشل میڈیا پرغیر ملکیوں کے حوالے سے اپنے ایجنڈے کو بیان کرتے ہوئے اسی قسم کا متنازع بیان دیاتھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پراس وقت تک مکمل پابندی ہونی چاہئیے جب تک امریکی نمائندے ملکی حالات کا پوری طرح جائزہ نہ لے لیں۔ ٹرمپ کے اس موقف پر ہیلری کلنٹن سمیت امریکی سیاسی شخصیات اور عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔