ویمن ہاکی ٹیم نے تاریخ رقم کردی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 06, 2016 | 18:59 شام
بنکاک(مانیٹرنگ) پاکستانی ویمن ہاکی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایشین ہاکی فیڈریشن کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔گزشتہ دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی ویمن ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے جمعرات کو سنگاپور کے خلاف کھیلے گئے آخری پول میچ کو صرف ڈرا کرنے کی ضرورت تھی۔میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے متعدد دفعہ ایک دوسرے کے دفاع کو توڑتے ہوئے گول کرنے کی کوشش لیکن ناکام رہیں البتہ میچ کے آخری لمحات رائٹ ونگ نے عمدہ موو بنائی جسے افشاں شفیع نے گول میں تبدیل کر کے پاکستانی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔یہ پاکستان کی گزشتہ تین سال میں کسی بھی عالمی مقابلے میں پہلی مرتبہ شرکت ہے۔سیمی فائنل مقابلوں کا انعقاد ہفتے کو ہو گا۔