ویسٹ انڈیز نے 44 برس بعد ایسا ہدف بنایا کہ سب حیران رہ گئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 08, 2017 | 18:38 شام
پروویڈینس(مانیٹرنگ ڈیسک): ویسٹ انڈیز نے 44 برس میں پہلی بار آخر کار ون ڈے میں 300 سے زائد کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا۔ گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو جیت کے لئے 309 رنز کا ہدف دیا اس میں جیسن محمد کے 58 بالز پر ناقابل شکست 91 رنز نے اہم کردار ادا کیا۔ 300 یا اس سے زائد کا سب سے زیادہ 17 مرتبہ ہدف بھارت نے حاصل کیا، آسٹریلیا اس فہرست میں دوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر ہے۔پاکستان کی جانب سے 300 سے زائد کا ہدف 7 بار حاصل کیا گیا، جنوبی افریقہ نے بھی اتنی ہی مرتبہ یہ اعزاز پایا، دیگر ٹیموں میں انگلینڈ 5، نیوزی لینڈ 4، بنگلا دیش 3 اورزمبابوے بھی 2 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب رہا۔ دوسری جانب یہ پانچواں موقع ہے جب پاکستان ٹیم 300 یا اس سے زائد کے ٹوٹل کا دفاع کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ اس بار ویسٹ انڈیز نے کمال مہارت کا جو مظاہرہ کیا وہ سب کو حیران کر گیا۔