امریکہ کے وائٹ ہاؤس میں کرسمس ٹری روشن کرنے کی 94ویں سالانہ تقریب کا انعقاد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 02, 2016 | 18:35 شام

مانیٹرنگ ڈیسک:دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،اسی سلسلے میں وائٹ ہاؤس میں بھی کرسمس ٹری روشن کرنے کی 94ویں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں صدر اوباما نے اپنے اہل خانہ سمیت شرکت کی اور اپنے دور اقتدا ر کا آخری کرسمس ٹری ر وشن کردیا۔انیس فٹ لمبے اس کرسمس ٹری کوبرقی قمقموں سے مزین کیا گیا تھا جسے صدر اوباما ،ان کی اہلیہ اور بیٹی نے مل کر روشن کیا اور تقریب کو چار چاند لگادئیے۔امریکی ریاست وسکانسن سے اس 19فٹ لمبے کر سمس ٹری کو خصوصی طو ر پر کاٹ کر گھوڑاگاڑی کے ذریعے وائٹ ہاؤس پہنچا یا گیا تھا جس کا استقبال خاتونِ اول مشعیل اوباما نے اپنے دو بھتیجوںآسٹن اور آرون کے ہمراہ کیا اور ان کے ساتھ ان کے پالتو کتے بو اور سنی بھی مو جود تھے۔