پاکستان کے عظیم تیسٹ وکٹ کیپر انتقال کرگئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 15:40 شام

 
 
پاکستان کے پہلے ٹیسٹ وکٹ کیپر امتیاز احمد انتقال کر گئے

 

لاہور(مانیٹرنگ)پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور اوپنربلے بازامتیاز احمد انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر اور اوپنر بلے باز ا

متباز احمدطویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔انکی عمر 88برس تھی اور مرحوم سانس کی بیماری میں مبتلا اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔امتیاز احمد نے1952 ئ میں پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کی نمائندگی بھی کی اور حکومت کی جانب سے 1966ءمیں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔امتیاز احمد ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر تھے۔انہوں نے 41ٹیسٹ میچ کھیلے۔