عمران خان کا نیا پاکستان اور۔۔۔ تہمینہ درانی نے دھماکہ کرڈالا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 18, 2017 | 08:51 صبح

لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلی شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ویلفیئر سٹیٹ کی تحریک چلاﺅنگی۔ پاکستان پہلا ویلفیئر سٹیٹ ہو گا۔


میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔ ملک کو فلاحی ریاست بنانے کےلئے اپنی سوچ اور ذہنیت کو بدلنا ہو گا۔ ہمیں عبدالستار ایدھی کے نقش قدم پر چلنا ہو گا۔ دریں اثناءتہمینہ درانی فاوڈیشن کے زیراہتمام تیزاب گردی کی شکار فاخرہ یونس کی یاد میں لبرٹی چوک میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب منعقدکی گئی۔ اس موقع پرشرکا ئنے بین

رز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر عورتوں پر تیزاب پھینک کر انکی زندگی تباہ کرنے کے خلاف نعرے درج تھے۔ دریں اثنا تہمینہ درانی کہناہے کہ ہم فاخرہ کو یاد کرتے ہوئے آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔