پسند کی شادی کرنے والی حوا کی بیٹی کا ایسا انجام کہ نشان عبرت بن کر رہ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 26, 2017 | 13:52 شام

جھنگ(مانیٹرنگ رپورٹ ) منڈو دیرو میں شوہر نے نئی نویلی دلہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ جھنگ کے علاقے منڈو دیرومیں شفیق نامی شخص نے اپنی 17 سالہ بیوی قرآ العین کو گلا دبا کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس حکام نے لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شفیق نے قرآالعین سے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی، شوہرنے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا دبا کر قتل کر

دیا تاہم تنازع کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔