شوہر کو لگنے والا زندگی کا سب سے زور دار جھٹکا۔بیوی کو ایسا کام کرتے پکڑ لیا کہ دنگ رہ گیا۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 18, 2017 | 18:56 شام
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں ایک شخص ٹی وی پر خبریں دیکھ رہا تھا کہ ایک خبر ایسی آئی جس نے اس کی زندگی برباد کر دی۔ یہ خبر ایک قحبہ خانے پر پولیس کے چھاپے کے متعلق تھی اور گرفتار ہونے والی جسم فروش خواتین میں خود اس شخص کی بیوی بھی شامل تھی۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق روسی شہر اوفا کا آئیگور الیگزیف نامی شخص اپنی بیوی کے اس روپ سے ناآشنا تھا۔ اسے معلوم ہی نہ تھا کہ اس کی بیوی ’ماریہ‘ جسم فروشی کا دھندا کرتی ہے۔ ٹی وی پر جسم فروش خواتین کے ساتھ اپنی بیوی کو بھی گرفتار ہوتے دیکھ کر اسے شدید جھٹکا لگا۔آئیگور نے یہ انکشاف ہونے پر ماریہ کے متعلق انٹرنیٹ پر مزید تحقیق کی اور جسم فروشی کی سروسز فراہم کرنے والے آن لائن پلیٹ فارمز کو چیک کیا۔ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ ماریہ بھی ایک پلیٹ فارم پر دستیاب تھی اوراپنے گاہکوں سے ایک رات کے عوض 15ہزار روبل(تقریباً 27ہزار روپے) وصول کرتی تھی۔ آئیگور نے یہ انکشاف ہونے پر ماریہ سے علیحدگی اختیار کر لی اور اب اس نے اپنی 6سالہ بیٹی کی حوالگی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں آئیگور نے موقف اختیار کیا ہے کہ” اگر ہماری بیٹی ماں کے پاس رہی اور اس پر حقیقت منکشف ہوئی تو اسے شدید جذباتی ٹھیس پہنچے گی۔ لہٰذا اسے مستقل طور پر میرے حوالے کیا جائے۔“ماریہ نے بھی بیٹی کی حوالگی کے لیے جوابی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ دوسری طرف قحبہ خانے سے پکڑے جانے پر بھی ماریہ کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔اب عدالت کا فیصلہ کس طرح کس حق میں جاتا ہے اس بارے میں کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔