راجرفیڈرر نے ایک بار پھر گرینڈ سلم جیت لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 29, 2017 | 18:41 شام

میلبورن(مانیٹرنگ ڈیسک): راجرفیڈرر نے آسٹریلین اوپن گرینڈ سلم کا مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔راجرفیڈرر نے فائنل میں اسپینش حریف رافیل نڈال کو پانچ سیٹ کے اعصاب شکن مقابلے میں 2-3 سے زیر کرلیا، یہ سوئس ماسٹر کے کیریئر کا 18واں گرینڈ سلم ہے۔ قبل ازیں بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین پارٹنر ایوان ڈوڈگ مکسڈ ڈبلز فائنل میں ناکام ہوگئے، 2 سیڈ جوڑی کو امریکا کی ایباجیل اسپیئرز اور کولمبیا کے جوآن سباستین کیبال نے اسٹریٹ سیٹ میں 2-6 اور4-6 سے ہرادیا۔ثانیہ اس س

ے قبل اگرچہ 6 گرینڈ سلم ٹائٹلز اپنے نام کرچکی ہیں تاہم ڈوڈگ کی رفاقت میں یہ ان کا پہلا گرینڈ سلم فائنل رہا، 30 سالہ ثانیہ اب تک تین مکسڈ ڈبلز ٹائٹلز اپنے نام کرچکی ہیں۔