بھارت سے شراب پاکستان لانے کی کوشش ناکام
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 05, 2017 | 12:48 شام
لاہور(مانیٹرنگ)رینجرز پنجاب کے جوانوں نے بھارت کی طرف سے بھاری مقدا ر میں شراب پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ واہگہ بارڈر کے علاقہ میں بھارت کی طرف سے دو افراد کی مشکوک حرکات دیکھ کر رینجرز کے جوان چوکنا ہوگئے جس پر مشتبہ افراد نے فائرنگ شروع کر دی ۔ جوابی فائرنگ پر سمگلر واپس بھارت بھاگ گئے جبکہ علاقہ سے ملنے والی بھارتی شراب کی 36 بوتلیں قبضہ میں لے لی گئیں ۔کہا جارہا ہے کہ یہ شراب ایک پارٹی میں سرو کرنے کے لءے منگائی گئی تھی۔