لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، زہریلی شراب شراب نے کرسمس کی خوشیوں سے بھرے گھروں کو ماتم کدے میں بدل دیا۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 26, 2016 | 18:43 شام
ٹوبہ ٹیک سنگھ(مانیٹرنگ)کرسمس کے روز محلہ مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے خاتون سمیت 23 افراد کی حالت بگڑ گئی تھی جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال میں دوراج علاج 8 افراد ساجد مسیح، یعقوب مسیح، امین مسیح، شہباز مسیح، یونس مسیح اور آصف رزاق انتقال کر گئے۔زہریلی شراب سے متاثر ہونیوالے 9 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث انہیں الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا جبکہ سموئیل مسیح، کشن مسیح، کامران مسیح، اسلم مسیح، شاہ میر مسیح، صادق مسیح، سکندر مسیح، رضوان مسیح، امن مسیح، رشید مسیح، سفیان مسیح، عاشر جان اور خاتون زرینہ کا علاج ڈی ایچ کیو اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری ہے۔مسیحی برادری نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ زہریلی شراب بنانے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔