سابق صوبائی وزیر کے گھر خوشیوں کے ڈیرے ، ہر طرف سے مبارکبادیں ملنے لگیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 24, 2017 | 09:39 صبح

کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ) سابق صوبائی وزیرتعلیم پیرمظہرالحق سمیت تین ملزمان کی غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں حفاظتی ضمانت میں توسیع ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کےرہنما اور سابق وزیرتعلیم پیر مظہرالحق کےدور میں غیر قانونی بھرتیوں کےمقدمےکی سماعت کراچی کی احتساب عدالت میں ہوئی۔نیب نے احتساب عدالت سے تحریری جواب داخل کرنے کےلیےمہلت مانگ لی۔تفتیشی افسر نے بیان میں کہا کہ ملزم کےخلاف انکوائری مکمل ہوچکی ہےاورمعاملہ چیئرمین نیب کو بھی بھیج دیاگیاہے۔نیب کےمطابق پیرمظہرالحق نےاپنے دورِوزارت

میں 13ہزارسے زائدغیرقانونی بھرتیاں کیں،ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کورشوت لےکربھرتی کیاگیا۔خیال رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی تھی۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی ایما پرمحکمہ تعلیم میں 13 ہزار بھرتیاں کی گئیں اور ای ڈی او ممتاز شیخ بھی اس میں براہ راست ملوث ہیں۔یاد رہےکہ نیب کے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف شواہد اکٹھے کر لئے ہیں،انکوائری جلد مکمل کر لی جائے گی،تحریری جواب جمع کرانے کےلیے مہلت دی جائے۔واضح رہےکہ سندھ ہائی کورٹ میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کےدوران آج ایک بار پھر نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت مانگی لی۔