صنف نازک کس عمرکے جنس مخالف مردوں کو پسند کرتی ہیں، دلچسپ تحقیق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 09, 2017 | 17:42 شام

برمنگھم (نیوز ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کا جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی کہ مختلف عمر کی عورتیں کس طرح کے مردوں کو پسند کرتی ہیںاور اسی طرح مردوں کو کس عمر کی خواتین دلکش لگتی ہیں ،نتائج نے سب کو حیران کردیا ہے۔ سماجی رابطے اور تعلقات کی ویب سائٹ okcupid پر موجود مردوں اور خواتین کے ڈیٹا کے جائزے سے معلوم ہوا کہ مرد چاہے 20 سال کے ہوں یا 80 سال کے ان کئی پسند نوعمر یا نوجوان خواتین ہی ہوتی ہیں جبکہ خواتین کا معاملہ بالکل مختلف ہے۔ تحقیق کے نتائج کو ایک گراف کی صورت میں ظاہر کیا گیا تو معلوم ہوا کہ 20 سے 42 سال کے مرد محض 22 سال تک کی خواتین کو دلکش ترین سمجھتے ہیں۔ پینتالیس یا 46 سال تک کے مرد 23 یا 24 سال کی خواتین کو زیادہ پسند کرتے ہیں جبکہ اس کے بعد جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے مردوں کی توجہ کم عمر خواتین کی طرف مائل ہوتی جاتی ہے اور 50 سال کے مردوں کی بھی یہی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں 22 سالہ ہمسفر ملے۔ دوسری جانب خواتین اپنے ہم عمر مردوں میں ہی دلچسپی لیتی ہیں، 20 سے 25 سال کی خواتین اپنے سے کچھ سال بڑے مردوں کو دلکش سمجھتی ہیں جبکہ عمر بڑھنے کے ساتھ تقریباً اپنے ہم عمر مردوں میں زیادہ دلچسپی لیتی ہیں۔